ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرکزکی ڈاکٹروں کودھمکی، ہڑتال ختم کریں، نہیں تو کی جائے گی سخت کارروائی

مرکزکی ڈاکٹروں کودھمکی، ہڑتال ختم کریں، نہیں تو کی جائے گی سخت کارروائی

Sat, 03 Aug 2019 23:48:59    S.O. News Service

نئی دہلی، 03 اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) نیشنل میڈیکل کمیشن بل (این ایم سی) کے خلاف ریزیڈنٹ ڈاکٹر ہڑتال پر ہیں۔ایمس، صفدر جنگ، سمیت دہلی کے زیادہ تر ہسپتالوں کے ڈاکٹر ہڑتال کر رہے ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے صفدر جنگ کے ڈاکٹروں کو واپس کام پرلوٹنے کے لئے کہا ہے۔نوٹس جاری کرتے ہوئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے کہاکہ اگر ڈاکٹر ہڑتال ختم کرکے کام پر نہیں لوٹتے ہیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔یہ نوٹس میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سنیل گپتا نے جاری کیا ہے۔نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) بل پر مسلسل چوتھے دن بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے۔جمعہ دیر رات تک جاری رہی ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایمرجنسی خدمات کو چھوڑ کر اوپی ڈی خدمات میں ہڑتال جاری رہے گی۔ریزیڈنٹ ڈاکٹروں سے سنگھ نے کہا ہے کہ مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کو این ایم سی بل پر ہمیں سمجھانے کی کوشش اچھی ہے۔باوجود اس کے راجیہ سبھا کی جانب سے پیش کئے گئے اس بل میں محکمہ صحت کے خلاف کئی دفعات ہیں،جس پر غور کیا جاناچاہیے۔


Share: